urdu news today live

اے پی کے کرنول میں سڑک حادثہ۔ کولار کے 5افرادہلاک
حیدرآباد 29نومبر(یواین آئی)درشن کیلئے جانے کے دوران اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کرناٹک کے کولارضلع کے ایک ہی خاندان کے 5افرادہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے گا¶ں کوٹے کل کے قریب آج صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب دوگاڑیوں کاتصادم ہوگیا۔مرنے والوں کا تعلق ریاست کے کولار ضلع کے گا¶ں چھنّہوسلّی سے تھا۔ یہ خاندان اپنی سوئفٹ ڈیزائر کار میں منترا لیا میں راگھویندرا سوامی مندر کے درشن کے لئے جا رہا تھا کہ سوئفٹ ڈیزائر کار ایک دوسری گاڑی فارچونر سے ٹکرا گئی۔ ڈیزائر کار میں سات افراد سوار تھے ، جن میں ڈرائیور، پانچ بڑے اور دو بچے شامل تھے ۔ مرنے والوں میں دو بچے ، میاں بیوی اور ایک ضعیف شخص شامل ہیں۔ حادثے میں دو افراد ڈرائیور اور ایک ضعیف شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں ادونی کے ایریا اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔چونکہ یہ حادثہ ہائی وے پر صبح پیش آیا، پولیس مختلف پہلو¶ں سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تیز رفتاری، علاقہ میں پھیلے ہوئے گہر کہر±ے یا ڈرائیور کی غفلت یا نیند اس حادثہ کی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں۔ فارچونر کار کے مسافر محفوظ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *