قیادت کی تبدیلی کی گہماگہمیـسدارامیا اور وینوگوپال کی ملاقات
شیوکمار دہلی روانہ، کانگریس میں ”پردے کے پیچھے سرگرمیاں” تیز
بنگلورو۔3دسمبر(سالارنیوز)ریاستی کانگریس میں قیادت کی ممکنہ تبدیلی اور حالیہ ناشتے کی ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اس وقت منگلورو میں ہیں جہاں انہوں نے آج صبح اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے کاویری گیسٹ ہاؤز میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی مسکراتی ہوئی تصویر نے پارٹی کے اندرونی ماحول پر کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ دونوں کے درمیان الگ ملاقات کو اہم سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ڈی کے شیوکمارچہارشنبہ کی دوپہر 3 بجے فلائٹ نمبر AI 2511 سے دہلی روانہ ہو گئے۔ سرکاری طور پر ان کا دورہ ایک نجی تقریب میں شرکت کے لئے بتایا جا رہا ہے، تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دہلی پہنچ کر ہائی کمان سے ملاقات کریں۔ اس امکان نے سیاسی گلیاروں میں تجسس بڑھا دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سدارامیا اور شیوکمار کے درمیان ریاستی دارالحکومت میں ناشتے کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔ قیادت کی تبدیلی کی بحث کے درمیان اس ملاقات کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف یا انتشار نہیں۔سدارامیا نے ہائی کمان کی ہدایت پر شیوکمار کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا تھا۔ آئندہ دن اور بھی اہم8 دسمبر سے قانون ساز اجلاس شروع ہونے والا ہے اور اس سے قبل دونوں رہنماؤں کا ممکنہ طور پر دہلی میں ہائی کمان سے ملنا خاص اہمیت رکھتا ہے۔ریاستی کانگریس میں موجود سیاسی ہلچل، سدارامیا–وینوگوپال ملاقات اور شیوکمار کے دہلی سفر نے قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر تیز کر دیا ہے۔
Bernilai informasi. Beruntung saya menemukan website Anda secara tidak sengaja, dan aku kaget mengapa kecelakaan ini tidak terjadi lebih awal! Saya mem-bookmark.
Pretty! This was a really wonderful post. Thank you for your provided information.
There is noticeably a lot to realize about this. I feel you made some good points in features also.
After all, what a great site and informative posts, I will upload inbound link – bookmark this web site? Regards, Reader.
I really enjoy looking through on this internet site, it has got great articles. “Sometime they’ll give a war and nobody will come.” by Carl Sandburg.
I’ve been absent for a while, but now I remember why I used to love this web site. Thanks , I’ll try and check back more often. How frequently you update your site?
Really informative and wonderful bodily structure of articles, now that’s user friendly (:.