urdu news today live

 اسکولی بچوں کےساتھ کےوزیراعظم نریندرمودی نےمنایارکھشا بندھن تہوار، عوام کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔۔“رکشا بندھن پر تمام ہم وطنوں کو بہت سی نیک خواہشات، یہ تہوار بھائی اور بہن کے درمیان بے پناہ محبت کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار آپ کے رشتوں میں نئی ​​مٹھاس لائے اور آپ کی زندگی میں مسرت، خوشحالی اور خوش نصیبی لائے۔

Read More

آئندہ ہفتےیوکرین کادورہ کریں گے وزیراعظم نریندرمودی، ان اہم امورپرہوگی بات چیت

یادرپہ کہ پی ایم مودی نے پوتن سے کہا ہے کہ تنازع کا حل جنگ سے نہیں بلکہ امن اور بات چیت سے ممکن ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ جنگ ہو یا دہشت گردی، جو بھی انسانیت پر یقین رکھتا ہے وہ موت سے پریشان ہوتا ہے، خاص کر جب معصوم بچے مرتے ہیں۔ ایک دوست کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے امن ضروری ہے۔ لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ بندوق، بم اور گولیاں امن نہیں لا سکتیں۔

Read More

جونیئرڈاکٹرکی عصمت دری اورقتل کیس، سپریم کورٹ نےلیا ازخود نوٹس، منگل کو ہوگی سماعت

یہ معاملہ منگل کو ہونے والے مقدمات کی فہرست میں 66ویں نمبر پر ہے۔ تاہم، اس میں خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ بنچ ترجیحی بنیادوں پر اس کیس کی سماعت کرے گی ۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ کا یہ اقدام ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس واقعے کے خلاف احتجاج میں 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیاہے۔

Read More

جھارکھنڈ کےسابق وزیراعلیٰ چمپائی سورین کی جےایم ایم کےخلاف کھلی بغاوت، کہا۔۔ تمام راستے کھلے ہیں

گزشتہ چاردہائیوں کے اپنے بے عیب سیاسی سفر میں پہلی بار میں اندر سے ٹوٹا تھا۔ میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں۔ دو دن تک، میں خاموش بیٹھا اور اس سارے واقعے میں اپنی غلطی تلاش کرتا رہا۔ اقتدار کا ایک ذرہ بھر لالچ بھی نہیں تھا لیکن اپنی عزت نفس پر یہ چوٹ کس کو دکھاؤں؟ اتنی توہین اور تحقیر کے بعد میں متبادل راستہ تلاش کرنے پر مجبور ہوا۔

Read More

راجستھان:ادے پورکے بعداب جے پورمیں حالات کشیدہ، شاستری نگرپولیس چھاؤنی میں تبدیل

فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دو ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی سی پی راشی ڈوگرا نے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ادھر ایڈیشنل ڈی سی پی بجرنگ سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ دونوں نامزد ملزمین کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

Read More

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب، جانئے انہوں نے کیا کیا کہا؟

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب، جانئے انہوں نے کیا کیا کہا؟ ہندوستان کل اپنا 78 واں یوم آزادی منانے جارہے ہے ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس موقع پر قوم سے خطاب کیا ۔ صدر جمہوریہ نے جہاں باشندگان وطن کو یوم آزادی کی…

Read More

جشن آزادی: یوم آزادی کی تقریبات کہاں اورکیسے دیکھیں؟ تاریخی لال قلعہ پرکب تقریرکریں گے پی ایم مودی ؟

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Read More

جموں و کشمیر :دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت 3 آپریشن جاری، کٹھوعہ سے دہشت گردوں کے 9 مددگار گرفتار

ایک اہلکار نے کہا کہ ملزمین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گندوہ انکاؤنٹر میں مارے گئے تین دہشت گردوں کو بالائی علاقوں تک پہنچنے اور چھپنے میں مدد کی تھی۔حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں سرگرم 70-80 غیر ملکی دراندازوں میں سے 55-60 جموں خطے میں سرگرم ہیں اور چھوٹے گروپوں میں کام کر رہے ہیں۔ زیادہ تر درانداز اس وقت جموں ڈویژن کے پونچھ۔راجوری، کشتواڑ۔ڈوڈا، کٹھوعہ اور ادھم پور اضلاع میں سرگرم ہیں۔ کچھ گروہ وادی کشمیر میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔

Read More

مسلمانوں کےلئےایک سینٹرل بورڈ کی تشکیل کےلئےاقدامات تیز، ممبئی میں مسلم سمٹ کاانعقاد، جانئے کس نے کیا کہا۔

واضح رہے کہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اورحالات پر ایک’’ مسلم سمّٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علمائے کرام، ارکان پارلیمنٹ واسمبلی و دیگر اکابرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مسلم سمّٹ کے صدر نشین مولانا سجاد نعمانی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مسلمان ہند اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں مگر جینے کی ادا اسی کانام ہے کہ ان حالات میں بھی ہم منفی پہلوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مثبت پہلوؤں پرغور کریں۔اس ملک میں ہمارا اصل مسئلہ اپنے تشخص کا ہے گویا ہمارا وجود خطرے میں ہے!اس ملک کی غالب اکثریت ہندو نہیں ہیں لیکن خواہ مخواہ یہ جتایا جاتا ہے ملک کے ۸۰؍ فی صد باشندے ہندو ہیں یہ سیاسی بازی گری ہے اگر یہ سچ ہوتا تو ملک کے صدر جمہوریہ مرمو کو رام مندر کی افتتاحی تقریب سے دور نہیں رکھا جاتا اور سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو دھکے مار کر ایک مندر سے باہر نہیں نکالا جاتا!

Read More