urdu news today live

کرناٹک حکومت نے نجی شعبے کی ملازمتوں میں مقامی لوگوں کیلئے ریزویشن سے متعلق فیصلہ پر لگائی روک

رناٹک کی سدارامیا حکومت نے فی الحال نجی شعبے کی ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو 100 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق اپنے فیصلے پر روک لگادی ہے ۔ ان کے فیصلے کی شدید مخالفت کی جارہی تھی۔

Read More

کیا کملا ہیرس بنیں گی امریکہ کی صدر؟ بائیڈن نے کی ایسی پیشین گوئی، ہونے لگی قیاس آرائی

کیا ہندوستانی نژاد کملا ہیرس امریکہ کی صدر بننے جا رہی ہیں؟ حیران مت ہوئیے ۔ یہ سوال اس لیے ہے، کیونکہ صدر جو بائیڈن نے ایک اوپن فورم سے ایک ایسا اعلان کردیا، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

Read More

بی جے پی ایم ایل سی نے وزیراعلی یوگی کو لکھا خط، کہا: ’ہم لوک سبھا ہار گئے ہیں، اگر2027 میں جیتنا ہے تو…‘

بی جے پی ایم ایل سی دیویندر پرتاپ سنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کو 2027 میں جیتنا ہے تو اساتذہ کی حاضری کے مسئلے پر دھیان دینا ہوگا۔

Read More

بہار: جیتن سہانی قتل کیس میں ایکشن میں آئی پولیس، 2مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا، پوچھ تاچھ جاری

پٹنہ: جیتن سہانی قتل کیس میں پولیس کی جانچ تیز ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئےبہار کے اے ڈی جی جتیندر سنگھ گنگوار نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Read More

ڈوڈہ انکاؤنٹر: دہشت گردوں سےجلد ہی لیاجائیگابدلہ، گورنراور راج ناتھ سنگھ نے کیاکہا؟

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے فوج اور پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجیوں کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ‘ڈوڈہ ضلع میں ہمارے فوجیوں اور جے کے پی کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کے بارے میں جان کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے

Read More

ڈوڈہ انکاؤنٹر:راہل اورپرینکا گاندھی نےمودی حکومت کوبنایانشانہ ،کہا۔ہم کب تک اپنے شہیدوں کی گنتے رہیں گےلاشیں؟

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 78 دنوں میں 11 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔حکومت سفارتی، اسٹریٹیجک محاذ پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟ کبھی ہمارے فوجی، دہشت گردی کو ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، کبھی نوٹ بندی یا دفعہ 370 کے نام پرہم کب تک اپنے شہیدوں کی لاشیں گنتے رہیں گے؟

Read More

راجیہ سبھا میں بی جے پی کی طاقت کم ہوئی، اب کیسے پاس ہونگے بل، نمبرزگیم میں کتنی مضبوط حکومت؟

لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ان 11 میں سے 10 سیٹیں گزشتہ ماہ خالی ہوئیں۔ وہیں ایک سیٹ بھارت راشٹرا سمیتی کے رکن کے کیشو راؤ کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ کیشو راؤ بعد میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔

Read More

دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کوسپریم کورٹ سے بڑی راحت، مل گئی ضمانت، کیاہوگی رہائی؟

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر نے دہلی ہائی کورٹ کے 9 اپریل کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے کیس میں کیجریوال کی گرفتاری کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی غیر قانونی نہیں ہے اور تحقیقات میں شامل ہونے سے بار بار انکار کے بعد ای ڈی کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔

Read More

ہاتھرس حادثہ کی ہوگی عدالتی جانچ، وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان، بتائی کس کی تھی ’لاپروائی‘

ہاتھرس میں ستسنگ کے بعد مچی بھگدڑ میں 121 لوگوں کی موت کے معاملے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرین سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ اس پورے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے گی۔ یہ کمیٹی ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقات کرے گی۔

Read More