’محبت کی دکان، نو ہندو ۔ مسلمان‘، اترپردیش میں نیم پلیٹ کو لے کر سیاست تیز

’محبت کی دکان، نو ہندو ۔ مسلمان‘، اترپردیش میں نیم پلیٹ کو لے کر سیاست تیز

پریاگ راج : کانوڑ یاترا کے روٹ پر دکانداروں کے نام عام کرنے کے یوگی حکومت کے حکم پر یوپی میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ یوگی حکومت کے اس حکم کے خلاف اپوزیشن کانگریس کے کارکنوں نے انوکھے انداز میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کارکنوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر پوسٹر لگائے جارہے ہیں۔ پوسٹر پر لکھا ہے کہ ‘محبت کی دُکان، نو ہندو۔ مسلمان’ کانگریس کارکنوں نے تین روزہ مہم شروع کر دی ہے۔

اس کے تحت کانگریس کارکنان دکانوں اور ٹھیلوں پر یہ پوسٹر لگا رہے ہیں۔ خاص طور پر یہ پوسٹر ان دکانوں پر لگائے جارہے ہیں جہاں کانوڑ یاترا سے متعلق اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔ پوسٹر میں رائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی تصویر بھی چھپی ہے۔ یہ مہم مقامی کانگریس لیڈر ارشاد اللہ چلا رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر ارشاد اللہ اور عبدالکلام آزاد نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کا یہ فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوگی حکومت کا یہ حکم گنگا جمنی تہذیب کے بھی خلاف ہے۔ ملک میں محبت، بھائی چارہ اور اتحاد کی بات ہونی چاہیے، ہندوؤں اور مسلمانوں کو الگ کرنے کی نہیں۔ کانگریس کارکنوں نے یوگی حکومت سے اس حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

79 thoughts on “’محبت کی دکان، نو ہندو ۔ مسلمان‘، اترپردیش میں نیم پلیٹ کو لے کر سیاست تیز

  1. Your writing has a unique quality that makes it both informative and approachable. You have a special talent for breaking down complex subjects in a way that feels accessible without losing depth. I would like to mention some information. If you’re planning a trip to Japan, understanding the Japanese visa cost is essential for budgeting. Different types of visas have varying fees, and the amount you pay depends on factors like your nationality and the duration of your stay. Some categories may have higher fees due to processing requirements, while others might be more affordable. Always check the latest updates before applying. Preparing the required documents correctly can help avoid unnecessary expenses. Whether for tourism, work, or study, knowing how much you need to pay ensures a smooth application process without unexpected financial burdens.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *