
بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) کرناٹک کانگریس میں جہاں اقتدار کےلئے رسہ کشی جاری ہے اسی درمیا ن وزیر اعلیٰ سدارامیا کے معتمدین میں شمار کئے جانے والے وزیر برائے تعمیرات عامہ ستیش جارکی ہولی نے کہا ہے کہ سدارامیا اگلے انتخابات میں مقاملہ کریں یا نہیں ےہ الگ بات ہے لیکن موجودہ پانچ سالہ میعاد کےلئے ان کو وزیر اعلیٰ بنائے رکھنا ضروری ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جارکی ہولی نے کہا کہ 2028تک سدارمیا ہی وزیر اعلیٰ بنے رہیں تو اس سے تب کے انتخابات میں ریاست میں کانگریس کو دوبارہ برسراقتدار لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کے پی سی سی صدر کو بدلے جانے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بارے میں فیصلہ کانگریس صدر ملےکارجن کھرگے کر رہے ہیں ۔ فی الوقت دیگر ریاستوں کے صدور کو بدلنے کے بارے میں پارٹی کے حلقوں میں بحث ضرور چل رہی ہے۔ لیکن کرناٹک کے بارے میں ایسی کوئی باتگ نہیںانہوں نے کہا کہ فی الوقت کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے سارے معاملہ کو سلجھادیا ہے اس لئے ان تمام امور پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے اقتدار کی تقسیم کے فارمولے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے جارکی ہولی نے کہا کہ ےہ تمام امور ان کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہیں ان پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔