
بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) نائب صدر ہند جگدیپ دھنکڑ کا ےہ بیا ن کے ملک کے آئینی عہدوں بشمول الےکشن کمشنر،سی بی آئی ڈائرکٹر وغیرہ کے تقرر میںسپرےم کور ٹ کے چیف جسٹس کا کوئی دخل نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بات دراصل بی جے پی کی آئین مخالف پالیسی کی عکاس ہے۔ ےہ بات کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا۔انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نائب صدر ہند کا ےہ بیا ن آمرانہ سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کا بیان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ملک میں کسی بھی عہدہ کےلئے افسر کے تقرر کا اختیار صرف مودی اور امیت شاہ کو ہونا چاہئے ۔ اگران کا منشا ےہی ہے تو ان تمام آئینی اداروں کی اہمیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔پہلے ہی سی بی آئی، ای ڈی ، آئی ٹی اور چیف الیکشن کمیشن بی جے پی کی تالوں پر ناچ رہے ہیں اگران اداروں کے سربراہوں کے فیصلوں سے چیف جسٹس کو بے دخل کر دیا جائے تو آنے والے دنوں میں ےہ تمام ادارے مرکزی حکومت کے کھلونے بن کر رہ جائیں گے۔