بنگلور۔17فروری (سالارنےوز)وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے والے آلند کے رکن اسمبلی بی آر پاٹل کو وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک اور عہدہ دیا ہے۔ آلند حلقہ سے ایم ایل اے بی آر پاٹل کو کرناٹک اسٹیٹ نیتی آیوگ اور پلاننگ کمیشن کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔اس طرح وزےراعلیٰ نے آلندحلقہ کے لوگوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں وزیر اعلیٰ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا ، لیکن انہوں نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ بی آر پاٹل اس بات سے پریشان تھے کہ ان کے حلقہ کو فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے تھے اور وزیربات سن نہیں رہے تھے۔ تاہم وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر کے عہدہ سے ان کے استعفیٰ کی صحیح وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی آر پاٹل کی طرف سے برہمی ظاہرکےے جانے کے بعد ایک میٹنگ بلائی تھی۔ اس وقت ان کے مسائل سنے گئے۔ بی آرپاٹل کومشےرکے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک اور عہدہ دیا گیا ہے۔ بی آر پاٹل نے بار بار حکومت سے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل انہوں نے اس حقیقت پر کھل کر اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا کہ ایم ایل اے کو گرانٹ نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کلبرگی میں کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل بی آر پاٹل کی طرف سے گرانٹ جاری کےے جانے مےں کمی کے بارے میں لکھے گئے خط پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔ان تمام پیش رفتوں کے درمیان بی آر پاٹل کو کابینہ درجہ کاعہدہ دیا گیا ہے۔ انہیں کابینہ درجہ کے عہدہ اور تمام مراعات کے ساتھ کرناٹک اسٹیٹ پالیسی اینڈ پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین کا عہدہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *