
بنگلور۔17فروری (سالارنےوز)رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے یقین دلایا ہے کہ گروہا لکشمی اسکےم کی 3 ماہ کی بقایا رقم جلد ہی مستفیدین کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔بروزپیر بنگلورو میں مےڈےاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے جو وعدہ کیا ہے اس پر چلیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انابھاگیہ چاول کی رقم اور گروہا لکشمی کی رقم کچھ مہینوں سے نہیں آئی ہے ، تو انہوں نے کہا کہ یہ تین ماہ سے نہیں آئی ہے تو ہم یہ رقم جاری کریں گے۔ ہم جو کہیں گے وہی کریں گے۔ سٹی راو¿نڈز پر اپوزیشن لیڈر آر اشوک کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ اس سے پہلے بی جے پی کے وزےر اعلیٰ جو بنگلورو درشن کےا کرتے تھے کےاوہ فوٹو شوٹ کے لےے کرتے تھے ؟ تب اشوک ان کی گاڑی میں بےٹھ نہےں گئے کےا؟ حزب اختلاف کے رہنما آر اشوک کی جانب سے بنگلورو سٹی راو¿نڈ کو فوٹو شوٹ کے طور پر تنقید کی گئی ہے ،اس بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی تنقید کرنے کے لئے ہے۔ بی جے پی اور کیا کر سکتی ہے ؟ ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔ یہ ایک بڑی رقم کا پروجیکٹ ہے ، ان کاموں کی معےارکی دےکھ رےکھ کے لئے جانانہےں چاہئے ؟ فی الحال 150 کلومیٹر فاصلہ کی سڑک کا کام جاری ہے۔ ےہ 1700کروڑروپئے کاپروجےکٹ ہے۔ ہمارا مقصد اس پروجےکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کرنا ہے۔ مستقبل کے لئے بھی اسی طرح کے منصوبے بنائے گئے ہےں۔ میں نے اس سلسلہ میں مقامی رکن اسمبلی سے بات کی ہے۔ کسی اور کام کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ ریاست میں سڑکوں کی ترقی کے لئے 600 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔مرکزی وزیر اشون ویشنو کی طرف سے بنگلورو میں کچھ ٹرافک پروجیکٹوں کے بارے میں اٹھائے گئے سوال کے بارے میں پوچھے جانے پر شےوکمار نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کیا کہاہے۔ اگر وہ اچھا مشورہ دیتے ہیں تو ہم اسے قبول کریں گے۔ اگر سیاست ہے تو ہم اس سے نمٹیں گے۔ راجنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ وہ اے آئی سی سی کا غلط استعمال کر رہے ہیںتو انہوں نے کہا کہ اب کوئی بحث نہیں ہے ، میں پارٹی پروگرام کے تناظر میں کیرلا جا رہا ہوں۔ پھر راجستھان میں وزراءکی میٹنگ ہے اور میں حکام کے ساتھ سفر کر رہا ہوں۔ میں وہاں سے واپسی کے بعداس پر بات کروں گا۔