
بنگلورو۔19 فروری (سالار نیوز)بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے مہادیو پورا اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے جاری اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اے آئی سی سی سکریٹری اور بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ کےلئے کانگریس امیدوار منصورعلی خان نے چہارشنبہ کے روز مہادیو پورا بلاک کانگریس کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا اہتمام کیا ۔ اس میں بنگلورو ایسٹ کانگریس کمیٹی کے صدر نندا کمار، سابق وزیر اور مہادیو پورا اسمبلی حلقہ کے کانگریس رہنما ایچ ناگیش، بنگلور و ایسٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر ہدایت اللہ خان اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اس موقع پرمہادیو پورا حلقہ میں آنے والے مختلف بلاکس کےلئے کانگریس اقلیتی شعبہ کے صدور کے تقرر کا اعلان کیا گیا ۔ جن کو ذمہ داری دی گئی ان میں سید اسلیم(ہوڈی) جاویدپاشاہ (ورتور) ڈیوڈ انٹونی(مارت ہلی) اور توصیف پاشاہ (بدرہلی) بلاک کےلئے صدرمقرر کئے گئے ۔ منصور علی خان نے ان تمام نئے عہدےداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حلقے میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کےلئے عوام کا اعتماد حاصل کریں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے نافذ پانچ گیارنٹی اسکیموں سے عوام کو بالخصوص اقلتیوں کو کتنا فائدہ پہنچ رہا ہے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جو لوگ اب تلک ان اسکیموں سے فائدہ حاصل نہیں کر سکے ہیں ان کی رہنما ئی کریں تاکہ تمام کو ان اسکیموں سے فائدہ حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہادیو پورا اسمبلی حلقہ آبادی اور ووٹروں کی تعداد کے اعتبار سے بنگلورو ضلع کا سب سے بڑا اسمبلی حلقہ ہے اس حلقہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کےلئے نافذ فلاحی اسکیموں سے ضرورت مندوں کو فائدہ حاصل کرنے میں مدد دیں اور بی جے پی کی طرف سے ےہاں پھےلائے گئے پروپگنڈہ کو ناکام بنائیں تاکہ آنے والے دنوں میں کانگریس کےلئے اس حلقہ میں بہتر ماحول بنایا جا سکے۔
Thanks for another fantastic post. Where else could anyone get that kind of information in such a perfect way of writing? I’ve a presentation next week, and I am on the look for such information.