
بنگلور:19فروری (سالارنےوز) سابق مرکزی وزےر سی ےم ابراہےم نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے مانگ کی ہے کہ گزشتہ دس سال کے دوران ریاستی وقف بورڈ مےں ہورہی دھاندلےوں کی تحقےقات کرائےں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وقف بورڈ کا الےکشن ہوتا ہے۔ اس انتخاب مےں جےت حاصل کرنے کےلئے ووٹوں کی خرےد وفروخت ہوتی ہے۔ اس پر لاکھوں روپئے خرچ کئے جاتے ہےں جن لوگوں پر ہےرا پھےری کے الزامات ہوتے ہےں وہ وقف بورڈ کےلئے منتخب ہوکر آتے ہےں اور اسی طرح کے لوگوں کی نامزدگی بھی ہوتی ہے۔ وقف اداروں مےں اےسا نہےں ہونا چاہئے۔ گذشتہ دونوں وقف بورڈ چےرمےن کی نامزدگی ےا انتخاب کےلئے جو مےٹنگ طلب کی گئی تھی اور جس شخص کو منتخب کےا جانے والا تھا ۔ اس کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد وزےر اعلیٰ نے اس مےٹنگ کو ملتوی کرادےا ۔ سی ےم ابراہےم نے مطالبہ کےا اےسے شخص کو قف بورڈ کا چےرمےن منتخب کےاجائے جو بے داغ ہو۔ اس پر کوئی الزام نہ ہو۔ کےو نکہ وقف اللہ کی امانت ہے۔ اس کی حفاظت کرنے والے اچھے لوگ ہوں۔ انہےوں نے دھمکی دی کہ اگر وقف بورڈ کے معاملات مےں دھاندلےاں ختم نہےں ہوئی تو وہ باہر نکل آئےں گے۔ رےاست گےر احتجاج شروع کرےں گے۔ اس سلسلہ مےں ہمارے اداروں اور تنظیموں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اوقاف کے تحفظ کےلئے کھل کر سامنے آئےں۔ جناب سی ےم ابراہےم نے بتاےا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس معاملہ مےں عدالت سے بھی رجوع ہوں گے۔انہوں نے وزےر اعلیٰ سدرامےا سے مطالبہ کےا کہ وہ ذات پات مردم شماری کی رپورٹ کو جاری کرےں۔ اقلےتوں خصوصاً مسلم اقلےت کے ساتھ انصاف کرےں۔ آج انہوںنے کہاکہ اگلی مرتبہ اقلےتوں کے بجٹ مےں اضافہ کرکے 10ہزار کروڑ روپئے کےا جانا چاہئے اور ہمارے لےڈروں کو بھی چاہئے کہ وہ وزےر اعلیٰ کو اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کرےں۔ انہوں نے بتاےا کہ کرناٹک مےں آبادی کے لحاظ سے مسلم اقلےت دےگر طبقات سے زےادہ ہے۔ لےکن بجٹ مےں دوسروں کی بہ نسبت سب سے کم 3فےصد بجٹ مسلم اقلےت کو ملتا ہے۔ اور وہ بھی مکمل طور پر خرچ نہےں ہوتا۔ اس کےلئے مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے افسران کے علاوہ ہمارے لےڈرس بھی برابر کے ذمہ دارہےں ۔ انہوںنے بتاےا کہ1995مےں انہوں نے اقلےتوں کے بچوں کےلئے اقامتی اسکول شروع کرائے تھے ۔آج ےہ اسکول مرارجی دےسائی اسکولوں مےں تبدےل ہوگئے ہےں۔ ےہاں بچوں کی صحےح تعلےم وتربےت نہےں ہورہی ہے۔
njv6ag
8tmblf
5r2m64
Great items from you, man. I’ve bear in mind your stuff prior to and you are just too magnificent. I actually like what you’ve acquired here, really like what you’re saying and the best way in which you assert it. You are making it enjoyable and you still care for to keep it smart. I cant wait to learn far more from you. This is really a tremendous web site.