بنگلورو۔9 مارچ (سالار نیوز)بنگلورو کے قریب دوسرے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کےلئے دومقامات نلمنگل، کنی گل روڈ اور کنکا پورا روڈ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان مقامات کی تفصیلات ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو دی جا چکی ہےں۔ اس کی طرف سے جس جگہ کا انتخاب کیا جائے گا ایئرپورٹ وہیں تعمیر ہو گا۔ےہ بات اتوار کے رو ز ریاستی وزیر برائے صنعت و انفراسٹرکچر ایم بی پاٹل نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کنیگل اور کنکا پورا دونوں بنگلورو سے 50کلومیٹر سے زیادہ کی دوری پر ہیں کنیگل میں ایرپورٹ کےلئے جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ بنگلورو ہاسن شاہراہ سے دس کلومیٹر دور ہے۔کنکا پورا میں جو زمین ایئرپورٹ کےلئے موزوں سمجھی گئی وہ کنکا پورا۔نائس جنکشنسے دس کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ےہ دونوں مقامات بنگلورو کو جوڑنے والی شاہراہوں سے جڑے ہوئے ہیں اور ان تک رسائی آسانی سے ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ان زمینات سے کچھ ہی دوری پر میٹرو اسٹیشن پہلے ہی بن چکے ہیں جن کو آنے والے دنوں میں ایئرپورٹ تک لے جانے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں مقامات کا انتخاب ان تمام زاویوں پر غور وخوص کے بعد ہی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے افسر جلد ہی ان دونوں مقامات کا معائنہ کریں گے اور اس کے بعد ان کی منظوری کے بعد ایئرپورٹ کےلئے زمین اکوائر کرنے کے عمل کی شروعاعات کردی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *