
بنگلورو۔9 مارچ (سالار نیوز)کوپل ضلع کے گنگا وتی تعلقہ کے سانا پورا میں اسرائےل سے آئی ہوئی ایک سیاح اور جس ہوم اسٹے میں وہ مقیم تھی وہاں کی مالکن پر حملہ اور عصمت دری کے واقعہ کی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کےلئے جو بھی ذمہ دار ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۰ انہوں نے اس سلسلہ میں ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کوپل ضلع کے گنگاوتی تعلقہ کے سانا پورا میں جو واقعہ پیش آیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بات کی ہے اور ہدایت دی ہے کہ خاطےوں کی جلد از جلد نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے اور معاملہ کی تیزی سے جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کے ساتھ ساتھ کرناٹک آنے والے ہر ایک کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اوراس پر حکومت قائم ہے۔ اس طرح کا واقعہ دوبار ہ ریاست میں کہیں اور رونما نہ ہو ےہ یقینی بنانے کےلئے پولیس حکام کو سخت ہدایت جاری کی ہے۔ واقعہ ہے ہے کہ کوپل ضلع کے گنگاوتی ضلع کے سیاحی مقام سانا پور کے ایک ہوم اسٹے میں مقیم اسرائےلی خاتون سیاح اور اس ہوم اسٹے کی مالکن پر تین افراد نے حملہ کیا ان کے ساتھ بدکلامی کی اوردونوں کی عصمت دری کے بعدسیاح خاتون کا قتل کر دیا اور لاش کو نالے میں پھےنک دیا ۔اس معاملہ میں گنگاوتی پولیس نے دو ملززین کو گرفتار کیا ہے ایک ملزم فرار ہے۔