
بنگلورو۔9 مارچ (سالار نیوز)بی جے پی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے ریاستی بجٹ پر اپوزیشن لیڈر آر اشوک کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے مذاق اڑایا اورکہا کہ بجٹ کا جائزہ لئے بغیر ہی اشوک نے جس طرح سے بیا ن دیا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن لےڈرکے عہدہ کےلئے لائق نہیں ہیں۔اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں میں اتنا صبر ہی نہیں کہ کسی بھی دستاویز کا بغور مطالعہ کریں ۔197صفحات پر مشتمل بجٹ کی کتاب کو پڑھے بغیر ہی آر اشوک نے اس بجٹ کے بارے میں بے تکی بیا ن بازی شروع کر دی۔انہوں نے بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس بجٹ کے ذریعہ دلت،پسماندہ طبقات ،اقلےتوں سمیت سماج کے تمام طبقات کو انصاف دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ اس بجٹ کا مطالعہ کئے بغیر ہی بی جے پی کے رہنماو¿ں نے بجٹ کو حلال بجٹ ، طالبانی بجٹ نہ جانے کیا کیا تبصرے شروع کر دئےے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لےڈر کی ذمہ داری ہے کہ بجٹ میں جو بھی خامی ہے اس کا بغور جائزہ لیں اور ایوان میں اس کے خلاف پوری ذمہ داری سے بات کریں۔ کسی نے پاس بیٹھ کر اگر ےہ کہہ دیا کہ ےہ ایک بوگس بجٹ ہے اور اشوک نے اس کی بات مان لی ا ورخود بھی بجٹ کو بوبوگس کہہ کر پکارنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی بہت بڑی ذمہ داری ہو تی ہے ۔ ان کو چاہئے کہ وہ بجٹ کا بغور مطالعہ کریں اور اس میں اگرکمی ہے تو اس کی نشاندہی کھل کر کریں۔ اسمبلی میں ان تمام خامیوں کو پیش کریں اور حکومت کو مشورہ دیں کہ عوام کی فلاح کےلئے وہ بہتر بجٹ پےش کرنے کی کوشش کرے۔