بنگلورو:11مارچ (یو این آئی) کرناٹک حکومت نے سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر کے رام چندر را¶ کے خلاف ہوائی اڈے کے پروٹوکول مراعات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی سوتیلی بیٹی اور اداکارہ رانیا را¶ کے ساتھ سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تحقیقات شروع کی ہے۔یہ تحقیقات ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے ذریعہ 4مارچ کو کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اداکارہ کی گرفتاری کے بعدتحقیقات کا آغاز کیا گیاہے۔ رانیا کے قبضے سے مبینہ طور پر 14.8کلو گرام سونے کی سلاخیں ملی تھیں، جن کی مالیت 12کروڑ روپئے سے زیادہ تھی، جسے انہوں نے اپنے جسم کے گرد بندھی بیلٹ میں چھپا رکھا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر را¶، جو فی الحال کرناٹک اسٹیٹ پولیس ہا¶سنگ اینڈانفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، نے ہوائی اڈہ پر وی آئی پی پروٹوکول خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی سرکاری حیثیت کا غلط استعمال کیاہوگا، جس سے ان کی سوتیلی بیٹی کو کسٹم چیک سے بچنے میں مدد ملی ہوگی۔ان الزامات کے جواب میں حکومت نے ایڈیشنل چیف سکریٹری گورو گپتا کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے ۔ تحقیقات کا مقصد ہوائی اڈہ پروٹوکول خدمات کے غلط استعمال کی تحقیقات اور ڈاکٹر را¶ کے ملوث ہونے کا پتہ لگانا ہے ۔ تحقیقات فوری طور پر شروع ہونے والی ہیں، ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ متوقع ہے ۔ملزمہ رانیا 10 مارچ کو عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد انہیں 24 مارچ تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ مبینہ طور پر وہ عدالت میں رو پڑی اور الزام لگایا کہ ڈی آر آئی اہلکاروں نے حراست کے دوران ان کے ساتھ زبانی بدسلوکی اور ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا۔اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں ہوئی ہیں، جن میں ترون راجو بھی شامل ہے ، جو ایک مشہور ہوٹل والے کا پوتا ہے ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ رانیا کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ مبینہ طور پر اسمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ہے ۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی سمیت اپوزیشن لیڈروں نے احتساب اور شفافیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے معاملہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ان واقعات نے ممکنہ حفاظتی خامیوں اور سرکاری مراعات کے غلط استعمال کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے ، جس سے حکومت کو الزامات سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائی کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *