بنگلور۔12مارچ (سالارنےوز)اےوان کی کارروائی کے دوران آج اےک بڑادلچسپ موڑآےا۔جسے وزےراعلیٰ نے بہترطرےقہ سے ڈےل کےا۔ سدارامیا نے اپوزےشن کوجواب دےتے ہوئے کہا کہ کانگرےس حکومت کے جاریہ ےہ پانچ سال ہی نہیں بلکہ اگلے پانچ سال ہماری اپنی حکومت ہوگی۔اس دوران ان سے سوال کےاگےاکہ تو کیا آپ ہی اس مےعادمےں بھی وزیر اعلیٰ رہیںگے ؟ اس پرسدارامیا کا جواب دلچسپ رہا۔ اسمبلی میں کانگریس گےارنٹی کمیٹی کے خاتمہ کے مطالبہ پر اپوزیشن کے احتجاج کا جواب دیتے ہوئے بحث بڑی دلچسپ موڑپرپہنچ گئی۔ گزشتہ میعاد میں سدارامیا وزےراعلیٰ رہے ۔اس پراسمبلی مےں اپوزےشن لےڈراشوک سے خطاب کرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ اشوک تم لکھ کررکھ لےنا میں پرماننٹ(مستقل) ہوں۔ لیکن ےادرکھو!اےساکہنے والے سےاسی منظرنامہ سے غائب ہوگئے۔اشوک نے کنڑامےں موجود محاورہ (غائب ہوگےاہماراشےوا) کواستعمال کےاجس مےں” شیو“ذکرہے ۔سدارامےانے کہاکہ اشوک اب میں دوبارہ وزیر اعلیٰ کے عہدہ پرآ گیا ہوں۔ اشوک نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سدارامیا پانچ سال مکمل کریں۔ سدارامیا نے اشوک کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ صرف پانچ سال نہےں ، ہم اگلے پانچ برسوں کے لئے دوبارہ آئیں گے۔سنےل نے کہاکہ کیا آپ ہی وزیر اعلیٰ بننے والے ہیں ؟ اس پر سدارامیا نے طنزا جواب دیا کہ میں ہی وزےراعلیٰ ر ہوں گا۔دریں اثنا سدارامیا نے گےارنٹی کمیٹی کی تشکیل کے خلاف بی جے پی کے احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ گیارنٹی کمیٹی میں پارٹی کارکنوں کی تقرری نہ کرنا غلط نہیں ہے، اگر ایم ایل ایز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے تو میں انہیں سیشن کے بعد فون کرکے ان سے بات کروں گا۔”ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایم ایل اے کے حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو، انہوں نے یقین دلایا کہ سدارامیا کی یقین دہانی کے بعد بی جے پی اور جے ڈی ایس کے اراکین نے اپنا دھرنا واپس لے لیا۔ سدارامیا نے کے پی ایس سی گھوٹالہ سے متعلق اسمبلی میں بحث کا جواب دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *