
کوئی کمےشن مانگے توکنٹراکٹرلوک آےکتہ سے شکاےت کرےں
ذات پات کی رپورٹ مےںنے ےاوزےراعلیٰ نے اب تک دےکھانہےں :شےوکمار
بنگلور۔11اپرےل (سالارنےوز)رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ کنٹراکٹرس کوبل کی رقموں کی ادائےگی کے لئے کوئی بھی کمےشن مانگ رہاہے توراست طورپر لوک ا ٓےکتہ سے شکاےت کی جائے ،جہاں تک ہمارے کابےنی وزراءستےش جارکی ہولی ےابوسراجوکی بات ہے وہ اس مےں ملوث نہےں ہےں۔بروزجمعہ ودھان سودھاکے احاطہ مےں بل کی ادائےگیوں کے لےے کمےشن مانگے جارہے کنٹراکٹرس کے الزام کے بارے کےے گئے سوال پرڈی کے شےوکمارنے ےہ جواب دےا۔ سرکاری کاموں کے لئے جوبل دیئے جاتے ہےں اس کی ادائےگی کے لئے اگرکوئی کمےشن پوچھتاہے تولوک آےکتہ سے شکاےت کی جائے۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کنٹراکٹرس بل کی رقم وزےرسے کےوں مانگتے ہےں؟انہےں محکمہ کے بجٹ کے بارے مےں معلومات نہےں ہےں؟ جب گرانٹ ہی نہےں ہے تو انہوں نے کنٹراکٹ کےسے حاصل کےا؟انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دورمےں صرف مےرے محکمہ مےں اےک لاکھ کروڑروپئے سے زائدلاگت کاکنٹراکٹ دےاگےاہے۔اس کنٹراکٹ کی بل اداکرنے اراکےن اسمبلی کے ذرےعہ درخواست کی جارہی ہے۔بی جے پی دورمےں اسمبلی انتخابات سے اےک سال پہلے ہی ہم نے کنٹراکٹرس کوالرٹ کرتے ہوئے آگاہ کےاتھاکہ گرانٹ کے بغےرکوئی بھی کنٹراکٹ حاصل نہ کرےں ،اس وقت ہماری بات نہےں سنی اوراب اےم اےل اے کے ذرےعہ بل کی ادائےگی کی درخواست کررہے ہےں۔آج کے کابےنہ اجلاس مےں ذات پات کی مردم شماری کے رپورٹ کے بارے مےں پوچھے گئے اےک سوال پرشےوکمانے کہاکہ ذات پات کی رپوٹ ،مےں نے ےاوزےراعلیٰ نے اب تک دےکھانہےں ہے،اس رپورٹ کودےکھنے اورپڑھنے کے بعدبحث کرتے ہوئے اس پرفےصلہ کےاجائے گا۔ اس بارے مےں مزےدباتےں مےڈےاکے سامنے نہےں جاسکتےں۔