urdu news today live

سابق ڈی جی پی اوم پرکاش کے قتل کیس میں بیوی اور بیٹی کے خلاف ایف آئی آر
بنگلورو۔21 اپرےل(سالار نیوز)بنگلورو پولیس نے کرناٹک کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس )ڈی جی پی( اوم پرکاش کی بیوی اور بیٹی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے، وہ اتوار، 20 اپریل کو ایچ ایس آر لے آو¿ٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ اب پلوی اور اس کی بیٹی کریتی دونوں کے خلاف اوم پرکاش کے بیٹے کارتکیش کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر)کے مطابق، کارتکیش نے اپنے والدین کے درمیان گھریلو جھگڑے کی ایک طویل تاریخ کا الزام لگایا، جس میں اس کی ماں کی طرف سے اس کے والد کی جان کو لاحق خطرات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بار بار جھگڑے کی وجہ سے اوم پرکاش حال ہی میں باہر چلے گئے تھے اور شہر میں اپنی بہن سریتا کماری کی رہائش گاہ پر مقیم تھے۔ کارتکیش نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ’میری ماں پلوی اور میری بہن کریتی اکثر میرے والد کے ساتھ لڑتی رہتی تھیں۔ پچھلے ایک ہفتہ سے، میری ماں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ دو دن پہلے میری بہن کریتی سریتا کماری کے گھر گئی اور میرے والد پر ان کی مرضی کے خلاف گھر واپس آنے کے لئے دبا ڈالا۔اتوار کی شام کارتکیش کو ایک پڑوسی نے اطلاع دی کہ اس کے والد گھر میں بے ہوش پائے گئے ہیں۔ وہ رہائش گاہ پر پہنچا لیکن اسے خون کے تالاب میں مردہ پڑا پایا۔کارتکیش نے دعویٰ کیا کہ پلوی اور کریتی دونوں ’ڈپریشن کا شکار‘تھیں اور اکثر اوم پرکاش کے ساتھ زبانی جھگڑوں میں مصروف رہتی تھیں۔ ان الزامات کی بنیاد پر پولیس نے دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اوم پرکاش، ایک 1981بیچ کے آئی پی ایس آفیسر، نے مختلف اضلاع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، وہ لوک آیکتہ کا حصہ تھے اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے سربراہ تھے۔2015میں ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس مقرر ہوئے اور 2017میں ریٹائر ہوئے۔ان کی موت کے اردگرد کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *