ہم پاکستان کے ساتھ جنگ کےے جانے کے حق مےں نہےں ہےں:سدارامےا
وزےراعظم مودی کوآل پارٹی مےٹنگ سے زےادہ بہارکی انتخابی مہم مےں دلچسپی
بنگلور۔26اپرےل(سالارنےوز)رےاستی وزےراعلیٰ سدارامےانے کہاکہ مرکزی حکومت کی ہداےت کے مطابق رےاست کرناٹک مےںموجودتمام پاکستانی شہرےوں کی جانکاری اکھٹاکرتے ہوئے انہےںان کے ملک روانہ کرنے کے اقدامات کے جائےں گے۔بروزہفتہ مےسورشہراور پرےا پٹن مےں کئی پروگراموں کی افتتاحی تقرےب مےں شرکت سے قبل مےسورمےں اپنے ٹی کے لے آﺅٹ کی رہائش گاہ مےں مےڈےاسے گفتگوکرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ وادی کشمےرمےں ہوئے دہشت گردانہ حملہ مےں سکےورٹی کی ناکامی کامرکزی حکومت نے اعتراف کےاہے۔اس پرتبصرہ کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ بڑی تعدادمےں جہاں سےاحوں کی آمدورفت رہتی ہے ان مقامات مےں سکےورٹی کاسخت بندوبست کےاجانا تھا۔لےکن اےسانہےں کےاگےا۔اس سے پہلے بھی پلوامہ مےں بھی 40فوجی جوانوں کی جانےں دہشت گردانہ خودکش حملہ مےںتلف ہوئےں۔اسی طرح اس واقعہ مےں بھی حفاظتی انتظامات کی ناکامی ابھرکرسامنے آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی حکومت پراعتمادکرتے ہوئے سےاح وادی کشمےر کی سےاحت کے لےے گئے ہوئے تھے۔لےکن وہاں دہشت گردانہ حملہ مےں 26سےاحوں کواپنی جانےں گنوانی پڑےں۔اب سکےورٹی کوجتنے بھی انتظامات کرلےں مگروہ 26جانےںواپس نہےں آسکتےں۔انہوںنے سوال کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت ا ب کچھ وہاں اقدامات کرے کےاوہ 26جانوں کوزندہ کرسکتی ہے؟انہوںنے کہاکہ کشمےرمےں کرناٹک کے سےاحوں کوبحفاظت واپس لانے کے لےے کابےنہ وزےرسنتوش لاڈ کوروانہ کےاگےاتھا،وہ تمام کنڑےگاس کوبحفاظت رےاست واپس لے آئے ہیں۔اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہم جنگ کی حماےت مےں نہےں ہےں۔دہشت گردانہ حملہ سے متعلق پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی ضرورت ہے ؟ اس پرتبصرہ کرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ کشمےرمےں حفاظت انتظامات سخت کےے جانے کی ضرورت ہے ،سکےورٹی کی تعےناتی پرتوجہ دےناچاہئے۔ہم جنگ کے حق مےں نہےں ہےں۔کشمےر مےں امن وامان کی بحالی کے لےے مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہاں سکےورٹی کے سخت اوربہترےن انتظامات کےے جائےں۔کشمےر مےں دہشت گردانہ حملہ سے متعلق طلب کردہ آل پارٹی مےٹنگ مےں وزےراعظم نرےندرمودی کی عدم شرکت پرتبصرہ کرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ ےہ کل جماعتی اجلاس بڑی اہمےت کاحامل ہوتاہے،وزےراعظم کواس اجلاس مےںہرصورت مےں حاضرہوناچاہئے تھا،لےکن انہےں اس اجلاس سے زےادہ بہار مےں منعقدہ انتخابی مہم مےں شرکت ضروری لگی ہوگی،انہےں پارٹی اشتہاربازی زےادہ اہم ہے۔وزےراعظم اس طرح عوام کوٹوپی ڈالنے کاکام کررہے ہےں۔ےہ عوام کی آنکھوںمےں دھول جھونکنے کی سواکچھ نہےں ہے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP