ضمیر احمد خان کے خلا ف کارروائی کرنے کی گورنر سے سفارش
بنگلورو۔23 جون(سالار نیوز)ریاستی محکمہ ہاو¿زنگ میں مبینہ بدعنوانیوں کے الزامات کے پےش نظر ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ضمیر احمد خان کے خلاف خصوصی جانچ ایجنسی کے ذریعہ جانچ کروانے کی اجازت طلب کرتے ہوئے گورنر تھاور چند گہلوٹ سے سفارش کی گئی ہے۔ دنیش کللی نامی ایک سماجی کارکن نے گورنر سے کی گئی شکایت میں رکن اسمبلی بی آر پاٹل کے بیا ن کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ہاو¿زنگ میں مکانات صرف انہیں لوگو ںکو دئےے جا رہے ہیں جو رشوت دیتے ہیں اگر ےہ الزامات سچ ہیں تو ےہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف انسداد کرپشن قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ دنیش نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں ےکطرفہ طور پر الزامات کی تردید ناقابل قبول ہے۔ ان الزامات کو سیاسی نکتہ نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے گورنر سے مانگ کی ہے کہ الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ان کی شکایت پر کارروائی کی جائے۔