urdu news today live

قدوس صاحب قبرستان کے احاطہ میں ہائی ٹیک غسل خانہ کی تعمیرکےلئے سنگ بنیاد
بنگلور ۔11جولائی(سالارنےوز) موت اےک اٹل حقےقت ہے ۔ ہر کسی کو اسی مٹی مےں جانا ہے جس سے وہ پےدا ہواہے۔شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں مےں اےسے گھر بھی ہےں جہاں کسی کی مےت کو رکھا نہےں جاسکتا۔ نہلاےا نہےں جاسکتا۔ دےدار کرانے کے لئے جگہ نہےں ہوتی۔ اےسے ماحول مےں گھر والے پرےشان ہوجاتے ہےں ۔ان پرےشان لوگوں کی مجبورےوں اور پرےشانےوں کو سمجھتے ہوئے ہم نے ےہ طے کےا ہے کہ قدس صاحب قبرستان مےں موجودپرانے غسل خانہ کو ماڈرن اور ہائی ٹےک غسل خانہ مےں تبدےل کردےا جائے ۔ان خےالات کا اظہار شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے اس ہائی ٹےک غسل خانہ کی سنگ بنےاد تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ بعد نماز جمعہ قدوس صاحب قبرستان سے متصل منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ےہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ضروری باتوں کا خےال رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہائی ٹےک غسل خانہ مےں خواتےن مےتوں کو نہلانے کےلئے 3غسل خانے،مرد مےتوں کو نہلانے کےلئے3 اورپوسٹ مارٹم اور اےکسےڈنٹ کی مےتوں کو نہلانے کےلئے ایک غسل خانہ کا انتظام رہے گا۔ اس کے علاوہ خواتےن اور مردوں کو الگ الگ بےٹھنے ، کھانے کےلئے اےک ہال اور کچن بھی فراہم کےا جائے گا۔مولانا مقصود عمران رشادی خطےب وامام جامع مسجد سٹی نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور مکانوں کے درمےان اےسے حالات پےدا ہوگئے ہےں کہ گھر کے لوگ کسی کی موت پر پرےشان ہوجاتے ہےں کہ اب کےا کرےں ، کہاں رکھےں اور آخری انتظامات کےسے کرےں ۔اس کے لئے ضروری ہے کہ اےسے ماڈرن اور ہائی ٹےک غسل خانے تےار کئے جائےں ۔اس اقدام کےلئے انہوں نے رضوان ارشد کو مبارکباد دی۔ اےسے غسل خانے سعودی اور دےگر عرب ممالک مےں دےکھے جاتے ہےں لےکن بنگلور مےں پہلی بار اس نوعیت کاغسل خانہ تعمےر ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مےں بارہا امرےکہ گےا ہوں تراوےح کے لئے ۔وہاں بھی انہوں نے اس معیار کا غسل خانہ نہیں دیکھا ۔مولانا عبدالقادر واجدابولعلائی، خطیب وامام جمعہ مسجد شیواجی نگر اور مولانامحمد ہارون نعےمی،خطیب وامام ، مسجد قادرےہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے رضوان ارشد کے اس اقدام کی تعرےف کی اور کہا کہ ضروری ہے کہ اس ماحول مےں اےسا غسل خانہ ضرور تعمےر کےا جائے بلکہ مختلف علاقوں مےں اےسے غسل خانے تعمےر کےا جائے۔مولانا ہارون نعےمی کی قرا¿ت سے آغاز ہوا۔ سہےل نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔شہ نشےن پر جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے چےرمےن عبدالستار سےٹھ، سکرےٹری عثمان شرےف و دےگر اراکےن کے علاوہ دےگر عمائدےن شہر و دےگر علمائے کرام بھی موجود رہے ۔عبدالستار سےٹھ نے آخر مےں تمام شرکاءکا شکرےہ ادا کرتے ہوئے رکن اسمبلی رضوان ارشد سے مطالبہ کےا کہ شہر کے قبرستان بھرتے جارہے ہےں ، اس لئے حکومت سے مطالبہ کرکے قبرستان کے لئے نئی جگہ الاٹ کرائےں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *