بدزبان وزراءپر لگام کسنے کانگریس قیادت کی شیو کمار کو ہدایت
بنگلورو ۔20 جولائی(سالار نیوز)بار بار اپنے بیانات اور حرکتوں سے ریاست میں کانگریس حکومت کےلئے پشےمانی کا سبب بننے والے وزراءپر لگام کسنے یا ان کو وزارت سے برطرف کرنے کےلئے کانگریس اعلیٰ کمان نے نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کو ہدایت جاری کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بار بار پارٹی کے موقف سے ہٹ کر بیان بازی کرنے اور اپنی حرکتوں سے حکومت کےلئے پشےمانی کی صورتحال پیدا کرنے والے وزراءکی حرکتوں کو کانگریس اعلیٰ کمان نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے بتایا ہے کہ صرف اس لئے کہ وہ ایک قد آور سیاسی رہنما کی سرپرستی میں ہیں ان کو من مانی کرنے نہیں دیا جا سکتا ۔ حالےہ دنوں میں چند وزراءنے ریاست میں قیادت کی تبدیلی اور سیاسی انقلاب کے بارے میں جو بیان بازی کی اس پر کانگریس اعلیٰ کمان کی طرف سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے پہلے بھی بار رہا ان وزراءکو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنی روش بدلیں لیکن ان وزراءنے ایک نہ سنی جس کے سبب اب کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سے کہا گیا ہے کہ وہ ان وزراءپر لگام کسنے کی کوشش کریں ۔جہاں اعلیٰ کمان نے شیو کمار کو ان وزراءکو گرفت میں رکھنے کی ہدایت دی ہے وہیں سدارامیا نے اپنے حامی سمجھے جانے والے کسی بھی وزیر کو برطرف کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ریاستی کابینہ میں فی الحال کوئی رد وبدل نہیں کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ سدارامیا کی طرف سے جس طرح اپنے آپ کو کانگریس کاسب سے بڑا رہنما بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس پر اعلیٰ کمان خوش نہیں ۔ ایک طرف سدارامیا ےہ کہتے ہیں کہ وہ کانگریس اعلیٰ کمان کی ہدایت کے پابند ہیں اور دوسری طرف وہ اور ان کے حامی وزراءکانگریس اعلیٰ کمان کے موقف کے برعکس فیصلہ لےنے اور پارٹی کے فیصلوں پر عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر تے ہیں اس لئے ےہ کوشش کی جا رہی ہے کہ کابینہ او ر سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں میں سدارامیا کے حامیوں کی تعداد کو کم کر کے سدارامیا پر کنٹرول کیا جا سکے۔
Here’s more on the topic https://voenoboz.ru/
купить официальный диплом с занесением в реестр [url=arus-diplom33.ru]arus-diplom33.ru[/url] .
купить диплом с проводкой моего [url=arus-diplom33.ru]купить диплом с проводкой моего[/url] .