urdu news today live

شہر کے سابق پولیس کمشنر دیانند سمیت 5پولیس افسروں کی معطلی ختم
آر سی بی بھگدڑ معاملے کی جانچ مکمل ہونے کے فوری بعد حکومت کا اقدام
بنگلورو۔28 جولائی(سالار نیوز)شہر کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوارن ہوئی بھگدڑ کے بعد معطل کئے گئے تمام پولیس افسروں کی معطلی کے احکامات ریاستی حکومت نے پےر کے روز منسوخ کر دئےے۔ اس وقت شہر کے پولیس کمشنر اور اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس بی دیانند ، اڈیشنل کمشنر آف پولیس ایچ ٹی شیکھر،اے سی پی کبن پارک بال کرشنا اور کبن پارک پولیس تھانے کے انسپکٹر اے کے گریش کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جاری ایک سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے مرحلہ میں فرائض سے کوتاہی کے الزامات میں ان افسرو ںکو معطل کیا گیا تھا اس معاملہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے مجسٹریٹ کے ذریعہ جانچ کے احکامات صادر کئے گئے اس کے ساتھ ساتھ جسٹس مائکل ڈی کنہا کی قیادت میں ایک کمیشن نے بھی جانچ کر کے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت نے واقعہ کے فوری بعد معطل کئے گئے تمام پولیس افسروں کی معطلی کو منسوخ کر دیا ہے ۔ البتہ ان کے خلاف محکمہ جاتی جانچ جاری رہے گی۔ان تمام افسروں کو ان محکمہ میں بحال کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *