urdu news today live

سرکاری بسوں مےں لگےج لے جانے کے چارجس مےں کوئی ترمےم نہےں
سوشےل مےڈےاپروائرل پےغام پرکے اےس آرٹی سی کی وضاحت
بنگلور۔29جولائی (سالارنےوز)کے اےس آرٹی سی مےںلگےج کے نقل وحمل کے سلسلہ مےں سوشےل مےڈےامےں اےک پےغام وائرل ہواہے کہ کے اےس آرٹی سی کی طرف سے لگےج لے جانے کے چارجس کانےاضابطہ جاری کےاگےاہے۔ جس کے تحت کے اےس آرٹی سی بسوں مےں لگےج کے نقل وحمل کی فےس مےں تبدےلی کی بات کی گئی ہے۔کرناٹک اسٹےٹ روڈٹرانسپورٹ کارپورےشن (کے اےس آرٹی سی)نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کے اےس آرٹی سی بسوں مےں بہت پہلے سے عام مسافروں کالگےج اورسازوسامان لے جانے کی سہولت مہےاہے ،لگےج کے لےے کوئی نےااصول ےاضابطہ جاری نہےں کےاگےاہے۔بروزمنگل کارپورےشن نے اےک اخباری اعلامےہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کے اےس آرٹی سی بسوں مےں دستےاب جگہ کی مناسبت سے واشنگ مشےن ،فرڈج،ٹرک ٹائر،الےومونےم پائپ ،لوہے کے پائپ دےگ ودےگچہ ،کتے بلےاںاورخرگوشوں کواےک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی گنجائش 1999سے مہےاہے۔اس سہولت کوہٹانے کاکوئی اعلان کارپورےشن نے نہےں کےاہے۔ کارپورےشن کی بسوں مےں 30کلوتک لگےج کومفت لے جانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔28اگست 2022ءکے بعدسے کسی بھی طرح کے لگےج کا نیا ضابطہ ےااصول کارپورےشن کی جانب سے جاری نہےں کیاگیاہے اورنہ کوئی سرکلرجاری کےاگےاہے۔اس لےے کارپورےشن سے وضاحت کی جاتی ہے کہ کارپورےشن سے کوئی سرکلرےااعلان نامہ ےاترمےم نامہ جاری نہےں کےاگےاہے۔بسوں مےں لگےج لے جانے کے لےے طے شدہ قےمتوں مےں کوئی ترمےم نہےں کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *