ووٹ چوری کے خلاف شہر میں 5اگست کو راہل گاندھی کی قیادت میں احتجاج
فریڈم پارک میں دھرنا دیا جائے گا ، راہل گاندھی خود دھاندلیوں کو بے نقاب کریں گے: شیو کمار
بنگلورو، 31 جولائی(سالار نیوز)لو ک سبھا انتخابات کے دوران شہر کے بنگلوروسنٹرل لوک سبھا حلقہ میں آنے والے مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ میں ووٹوں کی مبینہ چوری کے واضح ثبوت سامنے آنے کے بعد ان کی جانب الیکشن کمیشن کی توجہ مبذول کروانے کےلئے کانگریس رہنما اور لوک سبھا کے اپوزیشن لےڈر راہل گاندھی شہر میں 5 اگست کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ےہ اعلان جمعرات کے روز نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا۔ شہر کے فریڈم پارک جہاں ےہ احتجاج ہو گا اس جگہ پر انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد شیو کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ووٹروں کے آئینی حق کی حفاظت ضروری ہے۔ اسی لئے اس تحریک کی راہل گاندھی کی قیادت میں شروعات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی او ر لوک سبھا انتخابات کے مرحلہ میں جس طرح سے کھلے عام ووٹوں کو چرایا گیا ہے اس کے بارے میں حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور اس دھاندلی کے بارے میں الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے احکامات اور ریاستی حکومت کی طرف سے بنائے گئے ضابطوں کے دائرہ میں رہتے ہوئے ےہ احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کارکنوں اور قائدین سے انہوں نے اس احتجاج میں شامل ہونے کی اپےل کی۔اس سوال پر کہ لوک سبھا انتخابات کے مرحلہ میں ووٹرلسٹوں کا جو مسودہ جاری کیا گیا اس پر کانگریس نے انتخابات کے مرحلہ میں ہی اعتراض کیوں نہیں کیا شیو کمار نے جواب دیا کہ کانگریس کی طرف سے اعتراضات کئے گئے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہادیو پورا اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار ناگیش اور گاندھی نگر میں کانگریس امیدوار دنیش گنڈو راو¿ کی طرف سے صاف اعتراضات درج کروائے گئے کہ ان حلقوں کے ایک ایک وارڈ میں سات سات ہزار سے زیادہ ووٹروں کو پراسرا ر طرےقہ سے شامل کیا گیا ہے۔ اس سوال پر کہ راہل گاندھی کی پدیاترا کہاں سے کہاں تک ہو گا شیو کمار نے کہا کہ پدیاترا نہیں کی جائے گی بلکہ احتجاجات کےلئے حکومت کی طرف سے مقر ر کی گئی جگہ جگہ فریڈم پارک میں جمع ہو کر کانگریس عوام کو اپنا پےغام دے گی۔احتجاج کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں پانچ چھ کانگریس قائدین چیف الےکٹورل آفیسر سے ملاقتا کریں گے اور میمورینڈم پیش کریں گے۔ےہ سوال پر کہ کیا فریڈم پارک سے چیف الےکٹورل آفیسر کے دفتر تک قائدین پےدل جائیں گے شیو کمار نے کہا کہ اس بارے میں پولیس ماحول کا جائزہ لے کر اجازت دے تو پےدل ہی جائیں گے۔ ووٹوں کی چوری سے متعلق کس حلقہ کے دستاویزات منظر عام پر لائے جائیں گے شیوکمار نے کہا کہ ےہ خود راہل گاندھی ہی بتائیں گے ۔ بی جے پی کے اس سوال پر کہ انتخابات کے فوری بعد کانگریس کیا کر رہی تھی شیو کمار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آرام سے سو گئے تھے۔ حکومت بنانے اور پانچ گیارنٹی اسکیموں کے ذریعہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں لگے ہوئے تھے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP