ضمیر احمد خان کے جنم دن پر شیدائےوں کا غیر معمولی جوش وخروش
بنگلورو۔یکم اگست (سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے جمعہ کے روز اپنا جنم دن منایا۔ ان کی رہائش گاہ پر جہاں ان کے ساتھ کام کرنے والے افسروں اور عملہ نے انہیں مبارکباد دی تو وہیں انہوں نے اپنی کمسن نواسی کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشیوں کی شروعات کی۔ اس کے بعد ان کی سرکاری رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں ان کے حامیو ں نے جمع ہو کر مبارکبادیاں دیں۔ مبارکبادی دینے والوں میں ریاستی وزراءاراکین اسمبلی اور اراکین کونسل شامل ہیں۔ضمیراحمد خان نے ان مبارکبادیوں کا شکرےہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش نصیب مانتے ہیں کہ ان کوچاہنے والوں کی اتنی بڑی تعداد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمےشہ سے ان کی کوشش ےہی رہی ہے کہ جن لوگوں نے ان پر اعتماد کیا ہے ان کے بھروسے کوکبھی مجروح ہونے نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ چامراج پےٹ کے علاوہ ریاست کے کونے کونے سے کانگریس کارکنوں اور ان کے خیر خواہوں کا جو ہجوم ان کو مبارکباد دینے کےلئے جمع ہوا ہے ان تمام لوگوں کی محبتوں کےلئے وہ ہمےشہ ان کے احسان مند رہیں گے انہیں لوگوں کی چاہتوں نے ان کو مقبولےت سے نوازا ہے۔ ان کی کوشش ہو گی کہ اس مقبولیت کو ہمےشہ بے داغ رکھیں اور عوام کی فلا ح وبہبود کےلئے متحرک رہیں۔بنگلورو کے علاوہ مختلف اضلاع بشمول بلاری، وجئے نگر، میسور میں بھی جنم دن منایا گیا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور دیگروزراءوکانگریس رہنماو¿ں نے ضمیراحمد کو مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور، وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکر سدھاکر، رکن اسمبلی اے سی سرینواس،نلمنگل سرینواس،آنیکل شیونا،کرشنا نائک،رکن کونسل عبدالجبار اور دیگر نے رہائش گاہ پہنچ کر وزیر کو مبارکباد دی۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP