فلےٹ فراہم کرنے کے نام پر ہزاروں خریداروں کو دھوکہ
معرو ف رئےل یسٹیٹ کمپنی اوزون اربانا کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے
بنگلورو۔یکم اگست (سالار نیوز)فلےٹ فروخت کرنے کے نام پر خریدارو ں سے کروڑوں روپے لےنے کے بعد ان کو فلےٹ فراہم کرنے میں ناکام معرو ف رئےل ایسٹیٹ کمپنی اوزون اربانا کے ٹھکانوں پر جمعہ کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے افسروں نے چھاپے مارے۔ بنگلورو اور ممبئی میں اوزون اربانا نامی کمپنی کے دفتروں پر ای ڈی کے افسروں کی ٹیم نے صبح سویرے دھاوا بولا اور رقم کے غیر قانونی لےن دین پر پی ایم ایل اے قانون کے تحت کارروائی کی ۔ اس گروپ کے پروموٹر ستیا مورتی واسودیو ہیں ۔ دیونہلی تعلقہ میں موجود اوزون اربانا کے دفتر اور اس کے پروموٹرس کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں درج شکایتوں اور ایف آئی آر س کی بنیاد پر ای ڈی نے کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ اوزن اربانا نے 2018کے دوران انٹگریٹیڈ ٹاو¿ن شپ کے نام پر فلےٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ اسی سال فلےٹ خریداروں کو دینے تھے لیکن 2024تک بھی فراہم نہیں کئے گئے۔ اب تک ان فلیٹس میں 49فیصد ہی کام پورا ہو سکا ہے۔ خریداروں نے ان کو فلےٹس فراہم کرنے یا رقم لوٹانے میں کمپنی کی ناکامی کے خلاف حکام سے رجوع کیا اور اس معاملہ کو جانچ کےلئے ای ڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے آفر دیا تھا کہ بکنگ کے مرحلہ میں اگر پوری رقم ادا کی جاتی ہے تو بھاری رعایت دی جاتی ہے اس رعایت کے چکر میں بہت سارے خریدارو ںنے پوری رقم کمپنی کو دے دی ہے۔
В этой публикации мы предлагаем подробные объяснения по актуальным вопросам, чтобы помочь читателям глубже понять их. Четкость и структурированность материала сделают его удобным для усвоения и применения в повседневной жизни.
Более того — здесь – https://vdecret.com/zavisimost/narkologicheskaya-pomoshh-sovremennye-metody-i-etapy-okazaniya
Этот текст сочетает в себе элементы познавательного рассказа и аналитической подачи информации. Читатель получает доступ к уникальным данным, которые соединяют прошлое с настоящим и открывают двери в будущее.
Изучить вопрос глубже – https://www.nadnet.ma/%D0%BE%D1%82%D0%B7%D1%8B%D0%B2%D1%8B-%D0%B1%D0%B0%D0%BD%D0%B4%D0%B0-%D0%BA%D0%B0%D0%B7%D0%B8%D0%BD%D0%BE-%D0%BC%D0%BD%D0%B5%D0%BD%D0%B8%D1%8F-%D0%B8-%D0%BE%D1%82%D0%BA%D0%BB%D0%B8%D0%BA%D0%B8-%D0%BE-2