urdu news today live

اعضا ءکے عطےہ کےلئے خون کی جانچ ، بنگلورو سے باہرمزید لیباریٹریوں کا قیام جلد ؛ وزیر صحت
بنگلورو۔یکم اگست (سالار نیوز)ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ اعضاءکے عطےہ کی صورت میں خون کی جانچ کےلئے لےباریٹری کی سہولت جو فی الوقت صرف راجدھانی بنگلورو میں ہے ، جلد ہی دیگراضلاع میں قائم کی جائے گی ۔ پہلے مرحلہ میں ساحلی شہر منگلورو کے وین لاک اسپتال میں اعضاءکے عطےہ کےلئے درکار خون کی جانچ کےلئے لیاب قائم ہو گی مرحلہ وار دیگر شہروں میں بھی ایسی لیباریٹری قائم ہو گی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دنیش نے کہا کہ فی الوقت اعضاءکی پےوند کاری کےلئے خون کی جانچ کے نمونے بنگلورو روانہ کئے جا رہے ہیں آنے والے دنوں میں منگلورو کے علاوہ میسور اور شیموگہ میں بھی ایسے لیاب قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعضاءکے عطےہ کے بارے میں جو غلط فہمیاں ہیں ان کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا جائے تو اس کے سات سے آٹھ تک اعضاءکو عطےہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کرنا ٹک میں گردوں کے عطےہ کےلئے 4582مریض انتظار میں ہیں ۔ لےور کی پیوند کاری کےلئے 583منتظر ہیں،پھےھڑوں کی پیوند کاری کےلئے 31مریض انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024کے دوران 162مریضوں کے 457اعضاءبطور عطےہ لئے گئے ۔ امسال جولائی تک 121لوگوں نے 326اعضاءکا عطےہ دیا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اعضاءکے عطےہ میں کرنا ٹک ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

One thought on “

  1. Thanks , I’ve just been looking for information about this subject for a while and yours is the greatest I have discovered so far. However, what about the conclusion? Are you positive concerning the source?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *