سرکاری کنٹراکٹ کاموں مےں مسلم برادری کو4فےصدرےزوےشن
اےچ کے پاٹل نے اسمبلی مےں کے ٹی ٹی پی بل پےش کردےا
بنگلور۔18مارچ(سالارنےوز)مسلم کنٹراکٹرس کو4فےصدرےزروےشن دےنے والے کرناٹک ٹرانسپیرنسی ان پبلک پروکیورمنٹ (امینڈمنٹ) بل ۔ 2025 منگل کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ یہ بل وزیر قانون ایچ کے پاٹل نے پیش کیا تھا۔ اس بل کو ایوان کے ایجنڈہ میں اس کا ذکر کیے بغیر ایک اضافی ایجنڈہ کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ بجٹ میں کنٹراکٹ کی رقم ایک کروڑ روپئے سے بڑھا کر 2 کروڑ روپئے کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جس میں ایس سی۔ایس ٹی ، زمرہ 1 ، 2 اے کے ساتھ 2 بی مسلم زمرے کے لئے ریزرویشن شامل ہے۔ آج پیش کیے گئے بل کرناٹک ٹرانسپیرنسی ان پبلک پروکیورمنٹ (کے ٹی ٹی پی) ایکٹ میں 2 بی زمرے کے لئے 2 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کےلئے ترمیم کی گئی ہے۔ ا گرےہ بل جاری کی جاتی ہے تو اب آئندہ دو کروڑ روپئے لاگت تک کے سرکاری کنٹراکٹ کاموں میں مسلمانوں کو4 فےصد ریزرویشن دےاجائے گا۔اس طرح سرکاری کنٹراکٹ کاموں میں دلت زمرہ، پسماندہ طبقات 1 ، 2 اے اور مسلم برادری کو ملاکر جملہ 47.10فےصدرےزروےشن دےاجائے گا ۔ باقی 52.90 فیصد کنٹراکٹ کام عام زمروں کے لئے مخصوص کیے گئے ہیں۔ حزب اختلاف کی بی جے پی نے مسلم کنٹریکٹ ریزرویشن کی شدید مذمت کی ہے اور سیاسی اور قانونی لڑائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اےوان مےں بحث کے لئے جب ےہ بل لائی جائے گی اس وقت اس کی سخت مخالفت کرنے کاعندےہ بی جے پی نے دےاہے۔ اس بل کے تحت 2 کروڑ روپئے تک کی لاگت والے سرکاری کنٹراکٹ کاموں کے لئے درج فہرست ذاتوں وقبائل ، پسماندہ طبقات اور مسلم برادریوں سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کے لئے رےزروےشن دےاجائے گااور ایک کروڑ روپئے تک کی سامان اور خدمات کی فراہمی کے ٹےنڈرمےں رےزروےشن ہوگا۔اب تک درج فہرست ذات وقبائل اورپسماندہ طبقات کے زمرہ 1تک رےزروےشن کااطلاق ہوتاتھا،اب اس سہولت مےں توسےع کرتے ہوئے مسلم برادری کوبھی رےزروےشن دےنے کی ترمےم اس بل مےں کی گئی ہے۔رےاستی حکومت نے 7مارچ کوپےش کردہ بجٹ مےں اس رےزروےشن کااعلان کےاتھا،بعدمےں ہونے والے اجلاس مےں اس بل پرعمل آوری کے لئے باضابطہ منظوری دی گئی تھی۔پہلے کنٹراکٹ کاموں کی لاگت اےک کروڑتک محدودتھی اب حکومت نے اس مسلم برادری کوشامل کرتے ہوئے کنٹراکٹ لاگت مےں اضافہ کرکے 2کروڑروپئے کردےاہے۔ سرکاری محکمہ جات ، سرکاری ماتحت اداروں کوسازوسامان اووسائل فراہم کرنے سمےت نفری قوت بہم پہنچانے کے ٹےنڈرمےں رےزروےشن نہےں تھا،اب اےک کروڑروپئے لاگت کے سازوسامان فراہمی مےں رےزروےشن دےاگےاہے۔اس طرح اےس سی کے لےے 17.15رےزروےشن ، اےس ٹی کے لئے 6.95رےزروےشن ، زمرہ اے کے لئے 1.4رےزروےشن ،2اے جس مےں کروبا،اوبی سی ودےگرشامل ہےں کو15فےصد،اور2بی مسلم برادری کے لئے 4فےصدرےزروےشن دےاگےاہے۔