مہا دیو پورا حلقہ کے بیشتر بی جے پی لیڈروں کی کانگریس میں شمولیت
بنگلورو سنٹرل اور مہادیو پورا کے مسائل کی یکسوئی کےلئے مسلسل جدوجہد جاری رہے گی: منصور علی خان
بنگلورو۔24 اپرےل (سالار نیوز)شہر کے بنگلورو سنٹرل لوک سبھا حلقہ میں آنے والے سب سے بڑے مہا دیو پورا اسمبلی حلقہ کی سیاست میں جمعرات کے روز اس وقت زبردست اتھل پتھل ہو گئی جب اس حلقہ کی بی جے پی کے بیشتر عہدیدارووں نے بنگلورو سنٹرل حلقہ کے کانگریس امیدوار اور اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جمعرات کے روز کے پی سی سی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس نے دوران منصورعلی خان نے کہا کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مرحلہ میں جب کانگریس پارٹی نے ان کو بنگلورو سنٹرل حلقہ سے پارٹی کا امیدواربنایا اسی وقت سے انہوں نے اس حلقہ کو اپنا سمجھ کر ےہاں کے مسائل کی ےکسوئی اور عوام کی تکلیفوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کو اپنا مشن بنایا ہے ۔ حلقہ کے موجودہ منتخب نمائندے کی طرف سے اپنی ہی پارٹی کے کارکنوں کو نظر انداز کر دئےے جانے اور ان کو اعتماد میں نہ لےنے کی شکایت کرتے ہوئے ان کی اکثریت کانگریس کی پالیسی اور پروگراموں پر اعتبار کرکے کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں کانگریس کے سبھی کارکنوں کو وہ اعتماد میں لےکر آنے والے دنوں میں بھی اپنے کام کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر کے پی سی سی کے کارگزار صدر جی سی چندرا شیکھر نے مہادیو پورا اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ منصور علی خان گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں منصور علی خان نے حلقہ میں کافی غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ان کو آنے والے دنوں میں ریاست اور ملک کے ایک بڑے رہنما کے طور پر ابھارنے کےلئے تمام کانگریس کارکنوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر بنگلور و ایسٹ ضلع کانگریس صدر نندا کمار اور دیگر موجود تھے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
When I initially commented I clicked the “Notify me when new comments are added” checkbox and now each time a comment is added I get three emails with the same comment. Is there any way you can remove me from that service? Thanks!