الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے 56ویں جنرل باڈی اجلاس کا اہتمام
بنگلورو۔30 مئی(سالار نیوز)الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کا56واں سالانہ جنرل باڈی اجلاس حال ہی میں عمر اسماعیل خان چیئرمین الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدارت میں سیمینار ہال الامین کیمپس میں منعقد ہوا۔ پرورگرام کا آغاز ایگزیکٹیو کونسل ممبر سید احمد کی قرا¿ت سے ہوا اور اس کے بعد ای سی ممبر مولانا شاکر اللہ رشادی نے مرحوم ممبروں کے حق میں دعا کی ۔ چیرمین عمر اسماعیل خان نے خیرمقدمی خطاب کیا ۔ اعزازی سکریٹری زبیر انور نے سابقہ جنرل باڈی اجلاس کی منٹس پڑ ھ کرسنائی اور سال 2024-25کی سالانہ رپورٹ پےش کی ۔ خازن ڈاکٹر مسعود علی خان نے سال2024-25کا آڈٹ شدہ حساب کتاب پیش کیااور اس کے بعد سال 2025-26کے بجٹ کاتخمینہ پیش کیا۔ اراکین کی طرف سے پےشگی میں جو سوالات روانہ کئے گئے تھے زبیر انور نے ان کے جوابات پےش کئے۔چیرمین عمراسماعیل خان کے شکرےہ پر اجلاس مکمل ہوا۔