urdu news today live

رےاست مےں قےادت کی تبدےلی کی کوئی مسئلہ نہےں ہے
رندےپ سنگھ سرجے والاپارٹی تنظےم کاری کے دورہ پرآئے ہےں:شےوکمار
بنگلور۔ےکم جولائی (سالارنےوز)رےاستی کانگرےس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے رےاستی کانگرےس اراکےن اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ کسی کو بھی گھبرانا نہیں چاہیے۔ یہ ملک بھرمےں پوری پارٹی تنظیم کاری کا معاملہ ہے۔ ہم پورے ملک کے تمام بلاک اور ضلع کانگریس کے صدور کو تبدیل کر رہے ہیں۔ ملےکارجن کھرگے نے بیلگاوی میں اعلان کیا تھا کہ یہ کانگریس کی تنظیم کاری کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان ضلعی کانگریس صدروں کی میٹنگ میں مزید طاقت دینی چاہیے۔ اس کے بعد تمام ضلعی صدور کو میٹنگ کے لیے دہلی بلایا گیا۔انہوں نے مزےدکہاکہ راہل گاندھی، ملےکارجن کھرگے اورپارٹی کے تمام جنرل سکریٹریز سبھی بیٹھ کرپارٹی کی تنظےم کاری کے سلسلہ مےں تبادلہ خےال کررہے ہےں۔ اسی کے اےک حصہ کے طورپر ملک کے سبھی ضلع کانگریس کے صدور کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی جارہی ہے۔ اس میں ہر مسئلے پر بحث ہورہی ہے۔کس طرح بلڈنگ تعمےرکی جانی چاہئے ،کس قسم کادفترہوناچاہئے ،اورآپ کی کےاذمہ داری ہے ان تمام پربحث کی جارہی ہے۔ ہمارے کارگزار صدر جی سی چندر شیکھر جا رہے ہیں اور میٹنگیں کر رہے ہیں۔ انہیں ایک ضلع کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ ہر تعلقہ میں جا کر یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہ کس کو صدر بنایا جائے اور کیا کیا جائے۔ حالانکہ ہری پرساد انچارج سکریٹری ہیں، اس کے باوجودوہ وہاں جا کر میٹنگیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رندیپ سنگھ سرجے والا تنظیم کے معاملے پر آ ئے ہوئے ہےں۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر کوئی کمی ہو تو بتائیں۔ کچھ بیانات سامنے آئے ہیں۔ اس لیے ہم نے پارٹی میں ڈسپلن لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی میں نظم و ضبط بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ قیادت کی تبدیلی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 2028 ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ گرانٹ کے معاملے پر عدم اطمینان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم فلاحی پروگراموں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے دے رہے ہیں۔54ہزار کروڑ روپے گارنٹی اسکےموں کے لیے جا مختص کےے ہوئے ہےں، کسانوں کو مفت بجلی کے لیے 19ہزارکروڑ روپے دیے جا رہے ہیں، سب مل کر ایک لاکھ کروڑ روپے فلاحی پروگراموں کی طرف جا رہے ہیں۔ کیا یہ لوگوں کی ترقی کے لیے نہیں ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *