شالنی رجنےش کی توہےن پرروی کمارکے خلاف اےف آئی آر
بنگلور۔3جولائی (سالارنےوز)رےاستی حکومت کی چےف سکرےٹری شالنی رجنےش کے خلاف توہےن آمےزتبصرہ کرنے والے بی جے پی کے رکن کونسل اےن روی کمارکے خلاف ودھان سودھاپولےس تھانہ مےں اےف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔خواتےن تنظےم نندادےپاکی صدرناگ رتنا نامی خاتون کی شکاےت پراےف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔شکاےت مےں کہاگےاہے کہ روی کمارکارےمارک جنسی زےادتی ےامباشرت کا معنی دے رہا ہے ،جس سے چےف سکرےٹری کی ناموس متاثرہوئی ہے۔