انو کپور کی فلم ‘ہمارےبارہ’ کو لے کر تنازع جاری ہے۔ اب سپریم کورٹ نے فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے فلم کو ریلیز کرنے کے بامبے ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر روک لگا دی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی تعطیلاتی بنچ نے فلم کی ریلیز کی اجازت دینے والے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ فلم کا ٹیزر انتہائی قابل اعتراض ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بامبے ہائی کورٹ اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں لے لیتی اس وقت تک فلم کی ریلیز پر روک رہے گی۔ دراصل ‘ہمارےبارہ’ 14 جون کو ریلیز ہونا تھا۔ لیکن فلم پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اسلامی عقیدے اور شادی شدہ مسلمان خواتین کی توہین کر رہی ہے۔