urdu news today live

ممبئی میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی تین منزلہ عمارت، ویڈیو دیکھ کر دہل جائے گا دل

نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاش شندے نے بتایا کہ عمارت صبح تقریباً 5:30 بجے منہدم ہوئی۔ شندے نے مزید کہا کہ یہ ایک G+3 عمارت ہے۔ شہباز گاؤں بیلا پور وارڈ کے تحت آتا ہے۔ عمارت میں 13 فلیٹس تھے۔

Read Full News

 اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کے بعد دہلی سے لکھنؤ اور حکومت سے لے کر تنظیم تک غور و خوض کا دور جاری ہے۔ ان نتائج کے بعد اتر پردیش میں بی جے پی حکومت اور تنظیم کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کی امید کی جارہی ہے۔

نہیں ہوگی لوک سبھا والی غلطی! یوپی انتخابات کیلئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کی تیاری، بدلا فارمولہ

Read Full News

نیتا اور مکیش امبانی کی پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت، فرانسیسی صدر سے بھی کی ملاقات

ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ان کے شوہر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے جمعہ کو منعقدہ 2024 پیرس اولمپکس کی شاندار افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Read Full News

یہ ہمارا حق … ہندوستان ۔ روس دوستی پر امریکی لیڈر کو وزارت خارجہ نے دیا دوٹوک جواب

یہ ہمارا حق … ہندوستان ۔ روس دوستی پر امریکی لیڈر کو وزارت خارجہ نے دیا دوٹوک جواب وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ کثیر قطبی دنیا میں تمام ممالک کو اپنی آزادی حاصل ہے۔ ایسی حقیقت کے بارے میں ہر کسی کو آگاہ ہونا چاہئے اور اس کی تعریف بھی کرنی…

Read Full News

70 سال کے شخص نے 25 سال کی لڑکی سے پورے دھوم دھام سے کی شادی، اور پھر…

گیا: بہار کے گیا ضلع کے آمس بلاک کے حمزہ پور میں ایک عجیب و غریب نظارہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک 70 سالہ شخص نے 25 سالہ لڑکی سے شادی کی ۔ بوڑھے شخص کے پہلے ہی دو بچے ہیں، حالانکہ اس کی بیوی کا چار سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ ویدا گاؤں کے رہنے والے سن رسیدہ محمد کلیم اللہ نورانی نے شادی کی ہے، جن کی عمر 70 سال ہے۔

وہیں دلہن آمس بلا کے حمزہ پور کے اسلام نگر کی رہنے والی ریشما پروین ہے ۔ نورانی کا کہنا کہ گھر میں کافی پریشانی ہے اسی لیے اس عمر میں شادی کی ہے۔ بیوی کے انتقال کے بعد وہ گھر میں تنہا ہوگئے تھے ، کام کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ وہیں جب دلہن سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ میں اس شادی سے خوش ہوں۔

Read Full News

شادی کے 57 سال بعد بیوی نے بتائی ایسی بات، شوہر ہوگیا آگ ببولہ، کرڈالے 57 ٹکڑے اور پھر…

بتایا جا رہا ہے کہ 76 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر بربل پرساد کی بیوی نے اپنے چچا کے ساتھ ناجائز تعلقات کا اعتراف کیا، جس کے بعد بربل چراغ پا ہو گیا۔ حالانکہ چچا کی موت 8 سال پہلے ہوچکی ہے۔ ناجائز تعلقات کی بات جان کر بربل نے غصے میں آکر اپنی بیوی سمتی سنہا کو تیز دھار ہتھیار سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

Read Full News

جرمنی نےاسلامک سینٹرہیمبرگ اوراس سے منسلک تنظیموں پرلگائی پابندی،5شعیہ مساجدکوکیاگیابند

وزارت نے کہا کہ IZH ایران کے سپریم لیڈ ر کےاشاروں پر کا م کرتا تھا اور جرمنی میں اسلامی انقلاب لانا چاہتا تھا، تاکہ یہاں بھی مذہبی حکمرانی قائم ہو۔ تاہم، اس کے ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ ‘یہ پابندی شیعہ مذہب کی پرامن پابندی پر بالکل لاگو نہیں ہوتی۔’

Read Full News

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں فائرنگ، 2ملازمین زخمی، پولیس حراست میں2ملزمین

تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کے سول لائنز تھانہ علاقے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں اے ایم یو رجسٹرار آفس میں تعینات دو حقیقی بھائیوں کو گولی مار دی گئی۔ دونوں بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

Read Full News