بنگلوربیلگاوی ،15فروری (ایجنسی) گوا کے سابق ایم ایل اے لاو معاملے دار(69) کی کرناٹک میں ایک آٹو رکشاڈرائیور کے حملے کے بعد موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر بیلگام شہر میں پیش آیا۔ متوفی لاو 2012 سے 2017 تک گوا کے پونڈا حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے تھے۔تھانہ مارکیٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے کھرے بازار میں سری نواس لاج کے سامنے پیش آیا، کھرے بازار کے قریب سابق ایم ایل اے کی کار ایک آٹو سے ٹکرا گئی۔لاو معاملے دار کار میں سرینواس لاج کی طرف آرہے تھے۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور لاج کے سامنے آیا اور سابق ایم ایل اے پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد سابق ایم ایل اے لاو لاج روم میں جانے کے لئے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ اچانک وہ نیچے گر گئے۔ پولیس کے مطابق یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد ڈی سی پی روہن جگ دیش اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بھیماشنکر گلیڈا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معلومات اکٹھا کیں۔ واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی پی روہن جگدیش نے کہاکہ یہ واقعہ آج دوپہر تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔ گوا کے سابق ایم ایل اے لاو معاملے دار سری نواس لاج میں تھے۔ جب معاملے دار لاج کی طرف آرہے تھے تو ان کی کار ایک آٹو رکشاسے ٹکرا گئی۔ اس بات پر آٹو ڈرائیور سے ان کا معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ بعد میں آٹو رکشاڈرائیور نے اس کے سر پر حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ لاج کی طرف جانے کے لئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئے تھے۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ای سی جی اور دیگر طبی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *