urdu news today live

ےتناہولے پراجےکٹ سے دو سال کے اندر پینے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی: وزیر اعلیٰ
نندی ہلز کے خصوصی کابےنہ اجلاس مےں بنگلور ڈوےژن اضلاع کےلئے2,050کروڑ روپئے کے پراجےکٹوں کی منظوری
چکبالاپور 2جولائی(قادری سےنئر رپورٹر /جےلانی )وزےر اعلیٰ سدارامےا نے کہا کہ ےتنا ہولے پراجےکٹ نظر ثانی شدہ تخمےنہ23,251کروڑ روپئے ہے اور اب تک 17,147کروڑ روپئے مذکورہ پراجےکٹ کےلئے خرچ کئے گئے ہےں ۔انہوںنے بتاےا کہ دو سال کے اندراضلاع کے75لاکھ افراد کو پےنے کے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔چکبالاپور ضلع کے نندی گری دھاما کے مئےور ہال مےں منعقد بنگلور محصولات ضلع کی خصوصی کابےنہ اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس کے دوران اجلاس مےں کئے گئے فےصلوں سے متعلق تفصےلات پےش کر تے ہوئے اس بات کی جانکاری دی اوربتاےا کہ ےتنا ہولے پراجےکٹ بنیادی طور پر پینے کے پانی کا منصوبہ ہے جبکہ جھیلوں کو پانی سے بھرنا اگلی ترجیح ہے۔انہوںنے بتاےا کہ 24.1 ٹی ایم سی پانی میں سے 14 ٹی ایم سی پینے کے پانی کی ضرورت ہے اس لئے کابینہ نے پہلے پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو سال کے اندر اضلاع اور تعلقہ جات کو پےنے کے پانی فراہم کرے گی ۔ وزےر اعلیٰ بنے بتاےا کہ مذکورہ پراجےکٹ کےلئے مزےد 8ہزار کروڑ روپئے درکار ہےں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کل 9 اضلاع بشمول کولار، چکبالا پور، بنگلورو نارتھ، ٹمکور اور ہاسن میں 75 لاکھ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرے گی ۔ انہوںنے بتاےا کہ خصوصی کابےنہ اجلاس کے دوران جملہ 44 موضوعات لائے گئے تھے جس مےں سے90فےصد بنگلور محصولات ڈوےژن سے متعلق مسائل پر تبادلہ خےال کےا گےا کل 3,400کروڑ روپئے کے پراجےکٹوں کو منظور ی دی گئی ہے جس مےں سے2,050کروڑ روپئے بنگلور ڈوےژن کے اضلاع کےلئے منظور کئے گئے ہےں ۔ سدارامےا نے بتاےا کہ ہر ضلع میں مزدوروں کے بچوں کےلئے رہائشی اسکول قائم کرنے کا کابےنہ نے فیصلہ کیا ہے اور اس کےلئے1,125.25کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں ۔انہوں نے بتاےا کہ تعلیم، صحت، پینے کا پانی، آبپاشی کے منصو بے اور جھیلوں کو بھرنے کے منصوبے زیر بحث آئے۔وزےر اعلیٰ نے بتاےا کہ پسماندہ طبقات کے امیدواروںکےلئے آئی اے اےس ،آئی پی اےس ،آئی آر اےس ،آئی اے اےف سمےت دےگر مسابقتی امتحانات کی تربیت فراہم کرنے کےلئے رہائشی تربےتی مرکز قائم کئے جائےں گے اس کےلئے 10 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلےم کےلئے زےادہ رقم مختص کی ہے کالجوں اور یونیورسٹیوں کےلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کر رہے ہیں۔انہوںنے بتاےا کہ کولار تعلقہ کی سرکاری بوائس اور گرلس کالجوں مےں بنےادی سہو لےات فراہم کرنے کےلئے 60کروڑ روپئے مختص کئے ہےں ۔سدارامیا نے کہا کہ حکومت نے نئے تعلقہ میں جہاں پرائمری ہےلتھ سنٹر ہےں انہےں اپ گرےڈ کر کے کمےونٹی ہےلتھ سنٹر کے طور پر اپ گرےڈ کرنے کا فےصلہ کےاہے اس کےلئے40کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت رےاست کے مختلف محصولات اضلاع مےں خصوصی کابےنہ اجلاس منعقد کرنے کا فےصلہ کی ہے جس کے تحت کلبرگی ، مےسور ،بنگلور دےہی مےں خصوصی کابےنہ اجلاس منعقد کئے گئے او ر کابےنہ کا اگلا خصوصی اجلاس بلگاوی محصولات ضلع کے بےجا پورمےں منعقد کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بتاےا کہ چکبالا پور ضلع کے سدلگٹہ تعلقہ کے امراوتی دےہات میں واقع بنگلور نارتھ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے ترقیاتی کام کے دوسرے مرحلہ کےلئے 123.50 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چکبالا پور ضلع کے چنتامنی تعلقہ کے بھکتاہلی میں ارسےکرے کے نشےبی علاقوں مےںایک نئی جھیل کی تعمیر شروع کرنے کےلئے منظوری دی گئی ہے اور اس پراجےکٹ کےلئے36کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں ۔شیوکمار نے کہا کہ بنگلورو شہر کے ہبال۔ناگوار وےلی کے دوسرے مرحلہ میںشفاف پانی کو سدلگٹہ تعلقہ کی 45 جھیلوں اور چنتامنی کے119 جھیلوں میں تک پہنچانے کےلئے 237.10 کروڑ روپئے کے پراجیکٹ کےلئے کابےنہ نے منظور ی دی ہے۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ چکبالاپور کی نندی مےڈےکل کالج اور ہبلی کی کرناٹک مےڈےکل کالج مےں اےم آر آئی مشےنرز کی حرےدی کےلئے منظوری دی گئی ہے اور اس کےلئے21.40کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم سی نے چکبالا پور میں 141.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے ہائی ٹیک فلاور مارکیٹ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔شےو کمار نے بتاےا کہ کولار اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شہری سہولیات کی جگہ کو کولار ضلع کے کربور سنگھا کے طلباءکےلئے ہاسٹل اورکولار شہر مےں گاندھی بھون کی تعمےر کےلئے100×100سائز کی سی ای سائٹ محکمہ کنڑا اےنٹ کلچر کو مفت دےنے کا کابےنہ نے فےصلہ کےا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ بنگلور جنوبی ضلع کے ماگری تعلقہ مےں ناڈا پرابھو کےمپے گوڈاقلعہ کی جامع ترقےاتی کاموں کو شروع کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے او ر اس کےلئے103کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں۔ شےو کمار نے بتاےا کہ بنگلور شہر مےں انٹرنیشنل فلاور آکشن ہاو¿س قائم کرنے کا فےصلہ کےاگےا اس کےلئے10کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہےں۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے خلاصی پالےم بس اسٹانڈ کو شری دوڈنا شٹر خلاصی پالےم بس اسٹانڈ کے نام سے منصوب کرنے کا کابےنہ نے فےصلہ کےا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلور جنوبی ضلع کے ہاروہلی تعلقہ کے ہاروہلی فیز 5 انڈسٹریل ایریا میں الیکٹرک گاڑیوں کے کامپونڈ کی تےاری ،اسمبلی، بیٹری پارک، چارجنگ انفراسٹرکچر اور ٹسٹنگ لیبارٹری کےلئے پلگ اینڈ پلے کی سہولیات کی تعمیر کےلئے منظوری دی گئی ہے۔ اس کےلئے 25 کروڑروپئے مختص کئے ہےں ۔ اخباری کانفرنس مےں رےاستی وزراءاےچ کے پاٹل، ڈاکٹر پر مےشور ، ڈاکٹر اےم سی سدھا

3 thoughts on “

  1. european online casinos coupons (Vanita) real money usa players free spins,
    usa casino sign up bonus and usa gambling regulation changes,
    or best casino sign up offers uk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *